جموں 6 کا ٹکٹ ساقی چوہان کا حق ہے مہاجرین کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے‘سفیر بجرانی

جمعہ 8 اپریل 2016 12:42

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اپریل۔2016ء) جموں 6 کا ٹکٹ ساقی چوہان کا حق ہے مہاجرین کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے باہر سے آئے ہو ئے لوگ کئی عرصہ سے مہاجرین گے حقوق کے غصب کر رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ امپورٹڈ لوگ حلقہ میں نمائندگی لے کر اپنی تجوریاں بھرتے رہے ہیں اور عوام کا استحصال کرتے رہے ہیں پارٹی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جموں 6 پیپلز پارٹی کا ٹکٹ ساقی چوہان کو دیا جائے ان خیالات کھوئی رٹہ کے سیاسی و سماجی رہنما سفیر بجرانی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ امیدوار جموں6 ساقی چوہان کا کیرئیر کسی سے ڈھکہ چھپا نہیں ساقی چوہان نے پی ایس ایف میں لازوال قربیاں دیں اورجموں 6 کے عوام کا انہیں بھرپور اعتماد حاصل ہے قیادت نے ٹکٹ دیا تو سیٹ تحفہ میں دیں گے سفیر بجرانی نے مزید کہا کہ کھوئی رٹہ سے امیدوار جموں6 ساقی چوہان کی کمپین کے لیے قافلے جلد روانہ ہونگے اس سلسلہ میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں انشاء اللہ تعالیٰ ساقی چوہان جموں 6 سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :