چناری ،چراغ تلے اندھیر ا،وسیع پیمانے پر بھتہ وصولی کیلئے کھٹائی پاور اسٹیشن سے میرا بکوٹ ،پاہل سمیت دیگرعلاقوں کو منسلک کرنے کی سازشیں شروع

منگل 12 اپریل 2016 15:29

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) چراغ تلے اندھیر ا،وسیع پیمانے پر بھتہ وصولی کیلئے کھٹائی پاور اسٹیشن سے میرا بکوٹ ،پاہل سمیت دیگرعلاقوں کو منسلک کرنے کی سازشیں شروع ،ٹرانسمیشن لائن بچھانے کے خلاف چناری ،کھٹائی ،گوجربانڈی ،چک ہامہ ،گڑمنڈہ سمیت درجنوں علاقوں کے ہزاروں عوام مشتعل ،محکمہ پاور ڈویلپمنٹ کی انتظامیہ کے خلاف منظم احتجاج اورمظفرآباد سرینگر بس سروس مکمل بند کرنے کا اعلان ،چناری ،گوجربانڈی ،چک ہامہ سمیت درجنوں علاقوں کی بجلی بااثر شخصیات کے ایما پر میرابکوٹ ،پاہل سمیت دیگر علاقوں میں محکمہ پاور ڈویلپمنٹ نے کھٹائی پاور اسٹیشن سے منسلک کرنے کی سازشیں شروع کردیں ہیں ،علاقوں میں ٹرانسمیشن لائنیں بچھانے کے خلاف عوام علاقہ کھٹائی ،گوجربانڈی ،تلی کوٹ ،گڑمنڈہ ،چک ہامہ نے بھرپوراحتجاج کی دھمکی دے دی ،قبل ازیں کھٹائی پاور اسٹیشن سے بجلی کی منتقلی کی سازشیں کی گئی ،دوران احتجاج ایک شخص بھی جاں بحق ہوا ،محکمہ پاور ڈویلپمنٹ کی انتظامیہ منظم سازش کے تحت ان علاقوں کی بجلی کو منسلک کررہی ہے ،گوجربانڈی ،کھٹائی ،چناری ،چک ہامہ سمیت دیگر علاقوں میں پہلے سے بجلی کا بحران ہے ،اب مزید علاقوں کو منسلک کرنا چراغ تلے اندھیرے کے مترادف ہے ،محکمہ برقیات کی انتظامیہ نے وسیع پیمانے پر بھتہ خوری کیلئے مزید علاقوں کو منسلک کرنے کی سازشیں شروع کردی ہیں ،میرا بکوٹ ،پاہل ،ریو ند سمیت دیگر علاقے پہلے ہی ہٹیاں بالا گرڈ اسٹیشن سے منسلک ہیں ،جہاں نہ تو بجلی کا بحران ہے اور نہ ہی آبادی ہے ۔

(جاری ہے)

گوجربانڈی ،کھٹائی ،چناری ،کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ بااثر شخصیات کی ایما پر سازشیں بند کرے ورنہ حالات کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :