سیکرٹری جنرل کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن آزاد کشمیر مرزا اختر اقبال کے والد انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

ہفتہ 16 اپریل 2016 15:16

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) مظفرآباد میں کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل مرزا اختر اقبال کے والد مرزا نواب بیگ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ، نماز جنازہ آبائی علاقے گڑھی دوپٹہ قصبہ ہٹیاں دوپٹہ گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں سابق وزیر حکومت دیوان علی چغتائی، سابق امیدوار اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر ، چیف ایزیکٹیو اے جے کے آرایس پی عارف مغل، کیپٹن (ر)افضل اعوان، تحریک تحفظ حقوق جہلم ویلی کے صدر تبریز کاظمی، سمیت سماجی و صحافتی حلقوں کی شرکت، تفصیلات کے مطابق کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے جنرل سیکرٹری مرزا اختر اقبال کے والد مرزا نواب بیگ ، شیخ زید ہسپتال ہی انتقال کر گئے، جنکی نماز جنازہ آبائی علاقے قصہ ہٹیاں میں ادا کی گئی، مرزا نواب بیگ کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، مرحوم کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :