قوم متحد ہوکر بزدل دہشتگردوں کا خاتمہ کردے گی،خیبرسے کراچی تک پولیس افسروں اور جوانوں کا عزم غیر متزلزل ہے، امن کی بحالی میں پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں
وزیراعظم نواز شریف کا کراچی میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے پر مذمتی بیان
بدھ 20 اپریل 2016 17:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اپریل۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے ساتھ ہے اور وہ متحد ہوکر بزدلوں کا خاتمہ کردے گی،خیبرسے کراچی تک پولیس افسروں اور جوانوں کا عزم غیر متزلزل ہے، امن کی بحالی میں پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، پولیس ملک میں عمومی اور کراچی میں خصوصاً قیام امن کیلئے کوشاں ہے۔
بدھ کو وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی اور گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن کی بحالی میں پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، پولیس ملک میں عمومی خصوصاً کراچی میں قیام امن کیلئے کوشاں ہے، آئندہ نسلوں کے لئے محفوظ مستقبل کیلئے پولیس نے جانیں قربان کی ہیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حافظ آباد،گیس لیکیج سے دھماکا، ایک بچہ جاں بحق، 2 شدید زخمی
-
اب ان کے پاس ایک آپشن ہے کہ ہمیں قتل کردیں، رئوف حسن
-
بھارت سے رہائی پاکر وطن واپس آنے والا نوجوان 28روز بعد انتقال کر گیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا میرپورماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی کے ناگہانی انتقال پر افسوس کا اظہار
-
متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں 10بلین ڈالر سرمایہ کاری کرنا خوش آئند ہے، رانا مشہود خان
-
حافظ نعیم الرحمن کا پرویز الٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ ،خیریت دریافت کی
-
وزیراعلیٰ کی ہدایت پرگارمنٹ سٹی کے قیام کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے والی کمیٹی کا چوتھا اجلاس
-
چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا صوابی کی مختلف تحصیلوں کے دفاتراور رقوم کی تقسیم کے لئے قائم ڈسٹری بیوشن سینٹرز ک ادورہ
-
وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پرزیارت پہنچ گئے
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب کے مختلف اضلاع میں 100گرام روٹی کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی
-
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت سنبھلنے لگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.