بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف اسلامک پولیٹکل پارٹی کا سرینگرمیں خاموش احتجاج

منگل 26 اپریل 2016 15:16

سرینگر ۔ 26 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اپریل۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں اسلامک پولیٹکل پارٹی نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہندوارہ میں ایک خاتوں سمیت پانچ معصوم شہریوں کے قتل اور وادی کے طول وعرض میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف سرینگر کے پریس انکلیومیں خاموش احتجاج کیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق احتجاج کی قیادت پارٹی سربراہ محمد یوسف نقاش کررہے تھے ۔

اس موقع پرانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے قابض فورسز کو حق خودارادیت کے حصول کی خاطر کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے معصوم شہریوں کو قتل کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو یہ حق اقوام متحدہ کی طرف سے منظور شدہ کئی قراردادوں میں دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ عالمی برادری نے بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اورحقوق انسانی کے دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کوبھارت کی ریاستی دہشت گردی سے بچانے کے لیے اپناکردار ادا کریں۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارتی فوسز کی طرف سے کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائے۔ حریت رہنما نے کہا کشمیری عوام بھارت اور اس کے اداروں کی تحقیقات پر اعتماد نہیں کرسکتے کیونکہ یہ ادارے علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :