
شہر میں موجو دچائینز پروجیکٹ پر خدمات سر انجام دینے والے چائینز افراد کی رہائش گاہوں کے گرد سرچ آپریشن کیا جائے ‘حیدر اشرف
چائینز افراد اس شہرمیں جن ترقیاتی منصوبوں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ان کی انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کرکے ایس او پی کے مطابق حفاظتی اقدامات مکمل کروائیں
جمعرات 28 اپریل 2016 21:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اپریل۔2016ء ) ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ شہر میں موجو دچائینز پروجیکٹ پر خدمات سر انجام دینے والے چائینز افراد کی موومنٹ اور رہائش گاہوں کے ارد گرد سرچ آپریشن کیا جائے اور ان کے پروجیکٹ ، موومنٹ اور رہائش گاہوں پر تمام تر حفاظتی اقدامات مکمل کئے جائیں ،چائینز افراد اس شہرمیں جن ترقیاتی منصوبوں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ان کی انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کرکے ایس او پی کے مطابق حفاظتی اقدامات مکمل کروائیں، چائنیز پر وجیکٹ پر چار دیواری، سی سی ٹی وی کیمرے ، سکیورٹی گارڈز کی اسپیشل برانچ کے ذریعے تصدیق اور حفاظتی انتظامات ہنگامی بنیادو ں پر مکمل کروائیں۔
ایس پی حضرات روازنہ کی بنیاد پر چائینز پروجیکٹ کا دورہ کریں اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیں ۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں چائینز سکیورٹی کے حوالہ سے پولیس کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک ، ایس پی مجاہد سید کرار حسین اور تمام ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی ۔
ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر مزید کہا کہ جن چائینز پروجیکٹس پر انتظامیہ نوٹس دینے کے باوجود بھی حفاظتی انتظامات مکمل نہیں کر رہی ان کو وارننگ دے کر عارضی طور پر بند کر دیا جائے ۔متعلقہ پولیس چائینز افراد کی رہائش کے ارد گرد ہوٹلوں اور مدارس میں بائیو میٹر ک مشینوں کے ذریعے سرچ آپریشن کروائیں ۔ ہر چائینز پروجیکٹ کا سکیورٹی آڈٹ دوبارہ سے کیا جائے ۔ ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے شہرکی اندرونی و بیرونی سکیورٹی کے حوالہ سے ایس مجاہد سید کرار حسین کو کل تک کی جامعہ رپورٹ پیش کر نے کا حکم دیا جس میں وہاں موجود اہلکاروں ، سکیورٹی آلات اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مکمل معلومات ہونی چاہیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں پناہ گزینوں کی خیمہ بستیوں پر اسرائیلی حملے تشویشناک، یو این ادارہ
-
لبنان: جنگ زدہ لوگوں کو بڑے پیمانے پر فوری مدد درکار، یو این
-
شام میں متشدد کارروائیاں اور اسرائیلی حملے ناقابل قبول، جیئر پیڈرسن
-
لیبیا میں سیاسی عمل کے لیے نقصان دہ اقدامات سے اجتناب پر اصرار
-
بھارت کی جانب سے حملے کا خدشہ، خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع میں سائرن سسٹم نصب
-
وزیر اعظم نے بھارت کے بڑھتے ہوئے اشتعال انگیز رویے کو انتہائی مایوس کن اور تشویشناک قرار دے دیا
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی سیکریٹری جنرل ایگزیکٹو کونسل دبئی سے ملاقات،
-
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان
-
وفاقی حکومت کا موجودہ سکیورٹی صورتحال میں بڑا فیصلہ
-
وزیر اعظم سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ
-
آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ، عمران خان کو بھی اس میں مدعو کریں
-
امدادی کٹوتیوں سے لاکھوں ہلاکتیں واقع ہونے کا خدشہ، ٹام فلیچر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.