پیس بلڈنگ کمیشن کے سربراہ کا بیان اقوام متحدہ کا دوہرا معیار ہے‘ سید علی گیلانی

ہفتہ 30 اپریل 2016 14:36

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اپریل۔2016ء) کل جماعتی حریت کانفرنس ”گ“ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے اقوام متحدہ کے کے ”پیس بلڈنگ کمیشن“ کے سربراہ مسٹر مچاریا کماؤ کے کشمیر سے متعلق دیئے گئے بیان کو غیر واضح اور مبہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندو پاک مذاکرات میں سیاسی فوقیت اور مقامی صورتحال کے بجائے کشمیر کے لوگوں کی خواہشات اور قربانیوں کا احتام کرنا زیادہ ضروری ہے اور ان کی رائے کو نظر انداز کرنا انصاف اور عدل کا خون کرنے کے مترادف اقدام قرار پائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان پائے جانے والے مقامی سیاسی ماحول کے تناظر کے بجائے کشمیر کی زمینی صورتحال اور تاریخی تناظر کی روشنی میں حل کرنا زیادہ اہم ہے اور یہی لوگوں کے بنیادی حقوق کو بحال کرنے کی ایک واحد صورت ہے۔