آزاد کشمیر کے باشعور عوام کسی بیرونی چمک کے سہارے آنے والوں کو قبول نہیں کرینگے‘پیر سید غلام مرتضی گیلانی

جمعہ 6 مئی 2016 12:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیر حکومت پیر سید غلام مرتضی گیلانی نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کے فوج کے سہارے آزاد کشمیر کو فتح کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں آزاد کشمیر کے باشعور عوام کسی بیرونی چمک کے سہارے آنے والوں کو قبول نہیں کرینگے۔کچھ لوگ انتخابات میں اپنی کامیابی کی امیدیں لگائے بیٹھے تھے جنہیں اندازہ نہیں تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام باشعور ہیں اور وہ اپنی رائے کو بلڈوز کرنے کی کوشش کی مذاحمت کا حوصلہ رکھتے ہیں اب انہیں آٹے دال کا بہاؤ معلوم ہو رہا ہے۔

وفاقی وزراء شہداء کی زمین پر نازیبا استعمال کر کے سیاسی کشیدگی کو بڑھا رہے ہیں۔ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

آمدہ انتخابات میں مسلم کانفرنس پوری قوت کے ساتھ حصہ لے گی۔مسلم کانفرنس کسی ایک برادری یا قبیلے کی جماعت نہیں بلکہ تمام برادریوں کا گلدستہ ہے اور تحریک کا نام ہے۔آمدہ انتخابات میں مسلم کانفرنس کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

کارکن الیکشن مہم میں بھرپور حصہ لیں جن لوگوں کے آباؤ اجداد مسلم کانفرنس کے ساتھ رہیں ہیں وہ واپس مسلم کانفرنس میں شامل ہو جائیں ان کے لیے ہر وقت مسلم کانفرنس کے دروازے کھولے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے حلقہ انتخابات سے تعلق رکھنے والے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے پاس سردار عتیق احمد خان جیسی قیادت کا کوئی متبادل نہیں ان کی سیاسی بصیرت سے خائف لوگ مسلم کانفرنس کے خلاف پروپیگنڈے کر رہیں اللہ کے فضل سے ان کی مرادیں کبھی پوری نہیں ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ کے اندر جتنی بھی تعمیر وترقی کے جو کام کروائے تھے وہ مسلم کانفرنس کے دور میں ہوئے تھے موجودہ حکومت نے حلقے کو پسماندہ رکھا اور ہوائی اعلانات کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔انشاء اللہ اقتدار میں آکر ادھورے کام دوبارہ مکمل کرینگے۔

متعلقہ عنوان :