ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے جو تاریخی اقدام کیے ان کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں‘سیدیاسرنقوی

جمعہ 6 مئی 2016 12:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے سابق یوتھ ونگ کے مرکزی چیف آرگنائزر سید یاسر نقوی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے جو تاریخی اقدام کیے ان کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے مظفرآباد شہر کے اندر ناجائز تجاوزات کو ہٹا کر شاہرات کو کھلا کر دیا بالخصوص بینک روڈ کو کشادہ کیا اور اس کے علاوہ میرواعظ یونیورسٹی روڈ کو کشادہ کیا ان کے اس اقدام کو ہم سہراتے ہیں اور ہم شہریوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان اقدامات کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ دارالحکومت کی خوبصورتی کے لیے مسلم کانفرنس ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کی بھرپور حمایت کریگی۔شاہرات کی کشادگی سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ٹریفک کے مسائل پر بھی قابو پایا جائے گا۔شاہرات کی کشادگی کے دوران اگر کسی نے روڑے اٹکانے کی کوشش کی تو اس کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :