دربار عالیہ حضرت شاداب خان المعروف بابا شادی شہید کے سالانہ عرس کی تقریب
ہفتہ 7 مئی 2016 14:53
سماہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء) دربار عالیہ حضرت شاداب خان المعروف بابا شادی شہید کے سالانہ عرس کی تقریب منعقد ہوئی، عرس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سیکرٹری اوقاف آزادکشمیر سید نظیر الحسن گیلانی نے کہا کہ اولیا کرام کے آستانے قلبی سکون کا باعث اور رشد وہدایت کا مرکز ہیں،برصغیر میں اسلام کی ترویج واشاعت میں اولیا کرام کا بہت بڑا کردار ہے ،اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر مسلمان اپنی دنیا وآخرت کو سنوار سکتے ہیں ،مساجداللہ کے گھر اور دربار الہٰی ہیں، آج لوگ دنیاوی تماشہ تو دیکھنے چلے جاتے ہیں لیکن مسجد کی طرف رخ نہیں کرتے ہمیں مساجد سے اپنا تعلق جوڑنا ہو گا مساجد میں وعظ ونصیحت کی محافل میں جا کر ان پر عمل پیرا بھی ہونا چاہیے،تقریب کی نظامت کے فرائض خطیب بابا شادی شہید حافظ نثار احمد نے سرانجام دیے جبکہ عرس تقریب سے ناظم اعلیٰ اوقاف سردار طارق محمود ،ڈویژنل ڈاےئریکٹر مقصود حسین عباسی ،پروفیسر شبیر انجم ،علی شان راجہ ،راجہ عبدالقیوم ،راجہ رفیق ،راجہ غضنفر علی ،راجہ شفیق اللہ ایڈووکیٹس ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ،عرس تقریب میں ڈپٹی کمشنر بھمبر ارشد محمود جرال ،اسسٹنٹ کمشنر سماہنی چوہدری محمد راسب ،اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ طارق محمود ،تحصیلدار بھمبر سردار خالد محمود ،تحصیلدار سماہنی راجہ ایاز احمد خان ،ڈی ایس پی راجہ ندیم عارف ،اسسٹنٹطن ڈائیریکٹر اوقاف محمد اقبال ،منیجر اوقاف پرویز اقبال سمیت سیاسی وسماجی شخصیات اور زائرین کی بہت بڑی تعداد بھی شریک تھی اس موقع پر انتظامیہ کی طرف سے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار بھی بڑی تعداد میں تعینات کئے گئے تھے ،عرس تقریب کے موقع پر سیکرٹری اوقاف سید نظیر الحسن گیلانی نے ماسٹر پلان کے تحت دربار عالیہ کھڑی شریف کی طرف پر دربار بابا شادی شہیدکے لئے کمپلیکس کی تعمیر ،مسجد کی توسیع،پارکنگ وذبح خانے ،زائرین کے لئے ایک ہزار افراد کی گنجائش والے لنگر ہال کی تعمیر سمیت متعدد اہم اقدامات کا اعلان کیا ،زائرین نے محکمہ اوقاف کی طرف سے دربار بابا شادی شہید کی توسیع وسہولیات فراہمی کی فراہمی کے لئے اہم اقدامات کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے فوری طور پر عملدرآمد کئے جانے کی اپیل کی ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.