راولپنڈی ، اسلام آباد میں بارش کا امکان

جمعرات 12 مئی 2016 12:08

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء) برستے بادلوں نے گرمی کی شدت کم کر دی۔ راولپنڈی اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب ، بلوچستان اور سندھ میں بعض مقامات پر بادل برس سکتے ہیں۔ سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک ہے لیکن آج کسی وقت بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران جنوبی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اور ، بالائی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ مینہ برسے گا۔ ملتان ، ڈیرہ اسماعیل خان ، بہاولپور ، کوئٹہ ڑوب ، قلات ، سبی ، سکھر اور لاڑکانہ ڈویڑن میں تیز ہوائیں چلیں گی ، پھر بادل چھلکیں گے۔ تیز ہواوٴں ، آندھی اور بارشوں سے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں تین سے پانچ ڈگری تک کمی کا امکان ہے۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت ، نواب شاہ اور دادو میں پینتالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :