چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے کہ وہ کمیشن بنائیں،ٹی او آرز پر اپوزیشن جماعتوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں۔سینیٹر سراج الحق
ایف سی آر کو ختم اور شریعت کے نظام کو نافذ کرکے دم لیں گے،ایف سی آر انگریز کا نافذ کردہ کالا اور ظالمانہ قانون ہے،جسے اسلام آباد کے حکمران اچھا قانون کہتے ہیں، قبائلی کرپشن، ایف سی آر اور ظلم کے نظام کے خلاف ہمارا ساتھ دیں،حکومت یا اپوزیشن میں جو بھی ٹی او آرز اور کمیشن سے بھاگنے کی کوشش کرے تو سمجھ لوکہ دال میں کچھ کالا ہے، کرپشن ختم کئے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔امیر جماعت اسلامی کا خار میں جلسہ عام سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 14 مئی 2016 19:20
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مئی۔2016ء) :امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایف سی آر انگریز کا نافذ کردہ کالا اور ظالمانہ قانون ہے،جسے اسلام آباد کے حکمران اچھا قانون کہتے ہیں،اگر یہ اتنا ہی اچھا ہے تو اسے اسلام آباد میں بھی نافذکیا جائے،ہم اس ظالمانہ قانون کو نہیں مانتے، ایف سی آر کو ختم اور شریعت کے نظام کو نافذ کرکے دم لیں گے، قبائلی کرپشن، ایف سی آر اور ظلم کے نظام کے خلاف ہمارا ساتھ دیں۔
چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے کہ وہ کمیشن بنائیں ، ٹی او آرز پر اپوزیشن جماعتوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خار کے باجوڑ سپورٹس کمپلیکس خار سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ عام سے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان ، فاٹا کے امیر صاحبزادہ ہارون الرشید، نائب امیر سردار خان، صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈووکیٹ اورباجوڑ ایجنسی کے امیر مولانا عبدالمجید نے بھی خطاب کیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.