کراچی میں ایک مرتبہ پھر سورج آگ برسانے لگا

محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت می مزید اضافے کی پیش گوئی کردی

پیر 16 مئی 2016 18:38

کراچی میں ایک مرتبہ پھر سورج آگ برسانے لگا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مئی۔2016ء) کراچی میں ایک مرتبہ پھر سورج آگ برسانے لگا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت می مزید اضافے کی پیش گوئی کردی ہے۔ کراچی میں گرمی کی شدت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے ، شہر میں اس وقت درجہ حرارت 35 ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے اور شمال مغربی سمت سے چلنے والی گرم ہواوٴں کے باعث منگل کو گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے اور درجہ حرارت 39 ڈگری سے بھی بڑھ سکتا ہے تاہم شہر میں سمندری ہواہیں چلنے کے باعث ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔

گرمی کی شدت صرف 24 گھنٹوں پر محیط ہوگی اور اگلے ہی روز سے موسم بتدریج متعدل ہونا شروع ہوجائیگا۔دوسری جانب طبی ماہرین ا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے، لوگ دن کے اوقات میں گھروں سے کم سے کم نکلیں، پانی اور ٹھنڈے شروبات کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور باہر نکلتے وقت اپنے سر کو اچھی طرح ڈھانپ لیں تاکہ گرمی کے اثرات سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :