سرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت ‘چکوٹھی اوڑی امن برج سے 70مال بردار ٹرکوں نے کراسنگ کی

بدھ 18 مئی 2016 16:25

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) سرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت لائن آف کنٹرول چکوٹھی اوڑی امن برج سے 70مال بردار ٹرکوں نے کراسنگ کی آزاد کشمیر سے35مال بردار ٹرک مقبوضہ کشمیر گئے اور مقبوضہ وادی سے بھی35مال بردار ٹرک آزاد کشمیر آئے دو طرفہ تجارت آج جمعرات اور کل جمعہ کے روز بھی جاری رہے گی دریں اثناء مقبوضہ کشمیر سے پاکستان آنے والے کیلے کی زائد ڈیمانڈ کے باعث مقبوضہ کشمیر کی ٹریڈ انتظامیہ نے نئے تاجروں کی رجسٹریشن کھول دی ہے جس کے بعد سینکڑوں نئے تاجر رجسٹریشن کروانے کے لیے درخواستیں جمع کروا رہے ہیں یاد رہے کہ اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کے سلام آباد ٹریڈ سنٹر پر 352تاجر رجسٹرڈ تھے جو ایل او سی تجارت کرتے تھے اب نئی رجسٹریشن کھل جانے کے بعد انکی تعداد پانچ سو سے زائد ہو جائے گی گذشتہ کئی ماہ سے مقبوضہ کشمیر سے پاکستان آنے والے کیلے اور آزاد کشمیر سے مقبوضہ کشمیر جانے والے پاکستانی آلو کی زائد ڈیمانڈ کے باعث لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف ٹرکوں کا شدید رش ہے تیتری نوٹ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ایل او سی ٹریڈرز کی جانب سے مقرر کیے گئے الیکشن کمشنر سردار اکرم نے تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ سے تعلق رکھنے والے ایل او سی ٹریڈرز کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے الیکشن کمشنر کی جانب سے اعلان کے مطابق کاغذات جمع کروانے کی آخری تاریخ 20مئی مقرر کی گئی ہے جبکہ پولنگ یکم جون کو تیتری نوٹ ٹریڈ سنٹر پر صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک ہو گی

متعلقہ عنوان :