سی پیک 46 ارب ڈالر کا منصوبہ ہے، اس سے پورے ملک میں ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے، یہ قرضے نہیں چین کی خالص سرمایہ کاری ہے‘اگر بجلی کے منصوبے خود لگانا پڑتے تو پاکستان کا خزانہ ختم ہوجاتا‘ اﷲ تعالیٰ نے وزیراعظم اور صدر کو وسیلہ بنایا ‘ ‘اورنج لائن پاکستان کی تاریخ کا انوکھا منصوبہ ہے، جبکہ چین کے ساتھ شروع کیے منصوبوں پر بھی ٹینڈرز کرائے گئے ہیں ،ترقی کے سفر کو روکنے والوں کا قوم چوکوں ، چوراہوں میں ان کے گریبان پکڑے گی اور انہیں سڑکوں پر گھسیٹے گی‘ اپوزیشن کے ٹی او آرز کر پشن کے خاتمے نہیں فرد واحد کیخلاف ہیں ‘ ایوان میں میری بولی گئی ایک بھی بات غلط ثابت ہو جائے تو مجھے بے شک مر نے کے بعد قبر سے نکال کر سزا دی جائے ‘آمریت ہو یا جمہوریت ‘جو گنوایا اشرافیہ نے گنوایا، دھرنے والوں سے عوام جواب مانگ رہی ہے‘ملک میں احتساب کا ایسا لائحہ عمل بنایا جائے کوئی مائی کا لال کرپشن نہ کرسکے‘ پاناما لیکس نے پورے ملک میں ہل چل پید اکردی ‘ آئندہ دو سالوں میں ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے
وزیر اعلی پنجاب پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے خطاب
بدھ 18 مئی 2016 20:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشر یف نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز کر پشن کے خاتمے نہیں فرد واحد کیخلاف ہیں ‘ جو لوگ اس ترقی کے سفر کو روکنا چاہتے ہیں خدا کی قسم یہ قوم چوکوں ، چوراہوں میں ان کے گریبان پکڑے گی اور انہیں سڑکوں پر گھسیٹے گی‘ آمریت ہو یا جمہوریت ‘جو گنوایا اشرافیہ نے گنوایا دھرنے والوں سے عوام جواب مانگ رہی ہے‘ملک میں احتساب کا ایسا لائحہ عمل بنایا جائے کوئی مائی کا لال کرپشن نہ کرسکے‘آج پھر ایسی آوازیں نکالی جا رہی ہیں جو عام آدمی کو خوفزدہ کر رہی ہیں‘ آج قوم سچ جاننا چاہتی ہے۔
امانت اور دیانت کیا ہے، کرپشن کیا ہے ‘سی پیک 46 ارب ڈالر کا منصوبہ ہے، ہمارے مخالفین اس سب کو جھوٹ اور قرضہ کہتے تھے ، سی پیک سے پورے ملک میں ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے یہ قرضے نہیں یہ چین کی خالص سرمایہ کاری ہے‘اگر بجلی کے منصوبے خود لگانا پڑتے تو پاکستان کا خزانہ ختم ہوجاتا‘ اﷲ تعالیٰ نے وزیراعظم اور صدر کو وسیلہ بنایا ‘پاناما لیکس نے پورے ملک میں ہل چل پید اکردی وزیراعظم کا پاناما لیکس میں دور دور تک ذکر نہیں ‘لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نہیں آئے ‘ آئندہ 2 سالوں میں ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے ‘اورنج لائن پاکستان کی تاریخ کا انوکھا منصوبہ ہے، جبکہ چین کے ساتھ شروع کیے منصوبوں پر بھی ٹینڈرز کرائے گئے ہیں‘اگر اچھے کام کی ترویج نہیں کر سکتے تو تنقید بھی نہ کریں‘پنجاب میں بجلی کے منصوبوں اور ارونج لائن میٹر وٹرین کی لاگت کی کل قیمت میں سے بھی 60ارب روپے کی بجچ کی ہے ‘میٹرومنصوبے سے شالیمار باغ کے متاثر ہونے کی وہ لوگ باتیں کر رہے ہیں جو کبھی وہاں گئے ہی نہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.