اسلام آباد کوئٹہ ‘سکھر ‘ حیدر آباد، میرپور خاص ‘گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

بدھ 25 مئی 2016 14:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد ‘راولپنڈی ‘کوئٹہ ‘سکھر ‘ حیدر آباد، میرپور خاص ‘گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا جبکہ اسلام آباد،راولپنڈیاوربالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش مری میں 81ملی میٹر ریکارڈکی گئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں مو سم گرم اور خشک رہا۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی سمیت کوئٹہ،سکھر، حیدر آباد، میرپور خاص، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کر مطابق اگلے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :