کراچی، سندھ پولیس کی آصفہ بھٹو کو ماموں بنانے کی کوشش
پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہیں، ہمیں ہر حال میں پولیو کے خاتمے کی کوششیں کرنا ہوں گی، آصفہ بھٹوزرداری آصفہ بھٹوزرداری نے شکایت کے لئے پرچی حاصل کی تو ٹائمنگ غلط نکلی، ایس ایس پی مقصود میمن کاسہولت سینٹر شروع نہ ہونے کا اعتراف اگر سہولت مرکز ابھی شروع ہی نہیں ہوا تو پھر انہیں بلایا کیوں گیا،آصفہ بھٹوزرداری برہم ہوکرواپس چلی گئیں ،ذرائع
جمعہ 27 مئی 2016 23:07
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹوزرداری نے جمعہ کوکے ایم سی کی سولجر بازار ڈسپنسری ، میٹرنٹی ہوم اور ڈیفنس میں پولیس سہولت مرکز کا دورہ کیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے جمعہ کوکراچی میں کے ایم سی کی سولجر بازار ڈسپنسری اور میٹرنٹی ہوم کا دورہ کیا۔
ان کے ہمراہ کمشنر کراچی اور دیگر اعلی حکام بھی تھے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ آصفہ بھٹو نے میٹرنٹی ہوم میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور عملے سے بھی معلومات حاصل کیں۔انہوں نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے بھی پلائے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر سے پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے لیکن ہم اس پر قابو نہیں پا سکے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہیں، ہمیں ہر حال میں پولیو کے خاتمے کی کوششیں کرنا ہوں گی۔
بعد ازاں آصفہ بھٹو ڈیفنس میں پولیس سہولت مرکز پہنچیں اور مرکز کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے آصفہ بھٹو کو پولیس سہولت مرکز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو کو پولیس سہولت مرکز کا جلد بازی میں دورہ کرایا گیا۔ آصفہ بھٹوزرداری نے شکایت کے لئے پرچی حاصل کی تو ٹائمنگ غلط نکلی، آصفہ نے جب اس بارے میں سوالات شروع کئے تو ایس ایس پی مقصود میمن کو چار و ناچار سہولت سینٹر شروع نہ ہونے کا اعتراف کرنا پڑا، جس پر آصفہ شدید بولیں کہ اگر سہولت مرکز ابھی شروع ہی نہیں ہوا تو پھر انہیں بلایا کیوں گیا ہے لیکن پولیس افسران کے پاس ان کے اس سوال کا کوئی جواب موجود نہ تھا، لہذا آصفہ شدید برہم ہوئیں اور وہاں سے واپس چلی گئیں۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.