لاہور، موسلادھار بارش کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم، شہر پر تاریکی کا سایہ رہا

پیر 30 مئی 2016 11:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء ) لاہور میں موسلادھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ تیز ہواوٴں نے کئی مقامات پر سائن بورڈ اور درخت اکھاڑ پھینکے۔ دوسو سے زائدفیڈرٹرپ کرجانے سے شہرکا بڑاحصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

(جاری ہے)

لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا تاہم شہر بھر کے 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر جانے کے باعث شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔ دوسری جانب لاہور میں نکاسی آب کی بھی صورتحال اب تر رہی۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ موسلادھار بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں درخت اور سائن بورڈ اکھڑگئے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :