چین کے کئی صوبوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشنگوئی

منگل 31 مئی 2016 14:31

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) چین کے محکمہ موسمیات نے چین کے جنوبی اور مشرقی صوبوں میں آئندہ تین روز کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی کرتے ہوئے بلیو الرٹ جاری کر دیا ہے ، چین میں موسم کے بارے میں وارننگ کا چار مرحلوں کا نظام رائج ہے ، اس میں سب سے کم درجہ وارننگ سسٹم بلیو کہلاتا ہے جبکہ سنگین صورتحال میں بالترتیب اورنج ، ییلو اور ریڈ الرٹ جاری کئے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق یانگ ژو ، انہوئی ، ہیبائی ، ژی جیانگ ، جیانگ ژی ، ہونان ، سچوان ، گوئی ژو ، شانگ ہائی اور چانگ کنگ میں آئندہ 24گھنٹوں کے درمیان 180ملی میٹر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔محکمہ موسمیات نے حکام سے کہا ہے کہ وہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے بچاؤ کیلئے بروقت اس کا حفاظتی اقدامات کریں ۔