الطاف حسین کے ووٹ بینک کو دنیا کی کوئی طاقت ٹس سے مس نہیں کرسکتی ،محمد طاہر کھوکھر

منگل 31 مئی 2016 16:31

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ الطاف حسین کے ووٹ بینک کو دنیا کی کوئی طاقت ٹس سے مس نہیں کرسکتی ،ایک طرف چھاپے پڑ رہے ہیں گرفتاریاں ہورہی ہیں کارکنان لاپتہ کیے جارہے ہیں اور دوسری طرف جب بھی ووٹنگ ہوتی ہے تو بیلٹ بکس سے پتنگ، پتنگ اور صرف پتنگ ہی نکلتی ہے ۔

عوام آذاد کشمیر میں تبدیلی چاہتے ہیں چلے ہوئے کارتوس اب کسی کام کے نہیں ہیں طاہر کھوکھر نے کہا کہ حق پرست ریاستی عوام ن لیگ کی سازشوں سے با خبر ہیں ن لیگ چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ن لیگ نے کشمیری مہاجرین مقیم پاکستان کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے ۔کشمیری مہاجرین کے نام پر غیر ریاستی لوگوں کا اندراج کروا کہ کشمیری ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

طاہر کھوکھر نے کہا کہ ریاستی عوام کو ن لیگ کے چنگل سے جان چھڑکائیں گے۔ایم کیوایم مہاجرین کشمیر کے حق کے لیئے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی عوام کی خدمت ہی قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیو ایم کیو کا نصب العین ہے ، قائد تحریک جناب الطاف حسین ہمیشہ اپنے حق پرست نمائندوں کو عوام کی خدمت کا درس دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین ہر مصیبت ، دکھ اور ہر قسم کی نامساعد حالت میں بھی حق پرست عوام کے ساتھ جڑے رہتے ہیں اور وہ اپنے کارکنان کو ہمیشہ کہتے ہیں عوام ہی ایم کیو ایم کے اصل طاقت ہیں ۔

عوام کو اب چلے ہوئے کارتوسوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ہے۔ریاستی عوام بیروزگاری،مہنگائی ،ریاست میں ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ مفاد پرست سیاستدانوں سے تنگ ہیں اور آزادکشمیر میں حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں ،تاکہ آزادکشمیر سے غربت ،بیروزگاری،کا خاتمہ ہو،ریاست میں ترقی ہو۔طاہر کھوکھر نے کہا کہ ن لیگ کشمیر ی عوام کو لولی پاپ دے رہی ہیں ۔وہ صرف کشمیر کونسل کے بل بوتے پر صرف اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :