بھمبر سے مسلم کا نفر نس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گا،چو ہدری محمد مصطفی

بدھ 1 جون 2016 16:59

بھمبر ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) مسلم کا نفر نس کے امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے7بھمبر چو ہدری محمد مصطفی آف کسگمہ نے کہاکہ بھمبر سے الیکشن لڑ نے کافیصلہ اٹل ہے ،الیکشن مسلم کا نفر نس کے ٹکٹ پر لڑو نگا، عوام مخا لفین کی افوا ہوں پر کا ن نہ دھر یں ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے یو نین کو نسل کسگمہ میں مختلف مقامات پر کا رنر میٹنگز سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑ نیکا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے،جینا مر نا مسلم کا نفر نس کیسا تھ ہے جما عتی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لو نگا۔انہوں نے کہا کہ میر ے الیکشن لڑ نے کے فیصلے سے مخا لفین جھوٹی افو اہیں پھیلا رہے ہیں، عوام جھوٹی افو اہوں پر یقین نہ کریں بلکہ آئندہ الیکشن میں مسلم کا نفر نس کا ساتھ دے کر اسے کامیاب بنائیں ، مسلم کا نفر نس ریاست جمو ں و کشمیر کے عوام کی نما ئند ہ جما عت ہے جس کی تحر یک آزادی کشمیر اور آزاد خطے کی عوام کیلئے گراں قدر خد ما ت ہیں۔

متعلقہ عنوان :