پنجاب حکومت کا ماہ رمضان کا پیکج ڈھونگ پر مبنی ہے ،اس پیکج سے عام آدمی کو کوئی فائدہ پہنچنے والا نہیں

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 2 جون 2016 18:29

سمبڑیال (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون۔2016ء ) راہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا ماہ رمضان کا پیکج ڈھونگ پر مبنی ہے ،اس پیکج سے عام آدمی کو کوئی فائدہ پہنچنے والا نہیں پونے دو ارب روپے کے پیکج کے بعد بھی یوٹیلٹی سٹورزپر دالوں و دیگر اشیاء کے ریٹ اوپن مارکیٹ سے زیادہ ہیں ،عوام مہنگائی ،بدامنی اور بیروزگاری کے نرغے میں ہیں اور حکمران سب اچھا کا ورد کرتے نہیں تھکتے ،رمضان بازاروں سے عوام کوسوائے دھکوں کے کچھ حاصل نہیں ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکمران عوام سے فراڈ کررہے ہیں ،ماہ رمضان سے قبل پنجاب میں مہنگائی کا طوفان حکومت پنجاب کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے اب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

عظیم نوری کامزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بھی بجٹ میں عوام پر ڈرون حملہ کرنے والی ہے حکومت نئے ٹیکس لگا کر عوام کی مشکلات میں اضافہ کرے گی ،آئی ایم ایف کی ہدایت پر بنایا گیا بجٹ کبھی بھی عوام کی فلاح کیلئے نہیں ہوتا ،عوام اس بجٹ کو مسترد کردیں گے اور پورے ملک میں اس بجٹ کے خلاف زبردست احتجاج ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :