مقبوضہ کشمیر: یاسین ملک کوگرفتارکر لیا گیا،اسلام آباد میں 2پولیس اہلکار ہلاک

ہفتہ 4 جون 2016 14:37

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جون۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو آج سرینگر سے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد یاسین ملک کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے فوراً بعد مائسمہ میں واقع اپنی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران آزادی پسند رہنماؤں کیخلاف پابندیوں پر کٹھ پتلی انتظامیہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سر اسر غنڈہ گردی قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں دس برس کے لیے بھی جیل جانا پڑا ، پھر بھی وہ آزادی پسند تنظیموں کے درمیان ایک مزید اتحاد کے فروغ کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ محمد یاسین ملک کو تقریباً ایک ہفتے کی غیر قانونی نظر بندی کے بعد گزشتہ شام رہا کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

محمد یاسین ملک کی گرفتاری کے خلاف مائسمہ میں لوگوں نے سڑکوں پر آکر زبردست احتجاجی مظاہرے کیے۔

بھارتی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جبکہ فورسز اہلکاروں نے مظاہروں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ دریں اثنا بھارتی پولیس کی طرف سے رات کے وقت گھروں پر چھاپوں کیخلاف مائسمہ میں مکمل ہڑتال ہے۔ علاقے میں تما م دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ ادھرمقبوضہ کشمیرکے قصبے اسلام آباد میں بس سٹینڈ کے نزدیک آج ایک حملے میں دو بھارتی پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے

متعلقہ عنوان :