حکومت پاکستان کی جانب سے آزادکشمیر کیلئے 50ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج پر عملدرآمد سے آزادکشمیر کی محرومیوں کا ازالہ ہو گا، راجہ فاروق حیدر

بدھ 8 جون 2016 16:04

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جون ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے آزادکشمیر کیلئے پچاس ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج پر عملدرآمد سے آزادکشمیر کی محرومیوں کا ازالہ ہو گا، آزاد حکومت آئندہ عام انتخابات میں اپنی متوقع شکست کے اسباب تلاش کرنے پر لگی ہوئی ہے اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے آئی جی پولیس کا تبادلہ کر کہ کنفوژن پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ،غیر قانونی کاموں مین حکومت کی معاونت کرنے والے بیوروکریٹس کا احتساب ہو گا ، عتیق کو بیرسٹر سے اتحاد کرتے وقت شرم آنی چاہیے تھی جن کا بیان ریکار ڈ کا حصہ ہے کہ میں کرپشن کے کیس میں مجاہد اول کو گرفتار کرنا چاہتا تھا مگر اعلی حکام نے روک دیا ،جس طرح کے کارٹون بیرسٹر سلطان نے سردار عبد القیوم کے بناے تھے اس طرح کی سیاست کے بعد اس اتحاد کا اخلاقی جواز نہیں بنتا تھا سردار عتیق احمد خان صرف اقتدار کے پجاری ہیں ہم سے اتحا د چاہتے تھے جس پر ہم نے موقف اختیار کیا کہ یہ مالی طورپر کرپٹ ہیں یہ اتحاد ملت کے خلاف ہے جس کاثبوت کونسل الیکشن ہیں ،کونسل کے الیکشن میں اگر چاہتے تو انیس ووٹ لے سکتے تھے مگر ایسی سیاست کو فروغ نہیں دے سکتے ،ٹکٹ کے لیے بہت زیادہ درخواستیں آئیں مگر صرف اکتالیس کو ہی جاری کر سکتے ہیں باقی امیدواران پارٹی ڈسپلن کی پابندی کریں ان کی توقعات پر پورا اتریں گے ،ن لیگ انتخابات حکومت بنانے کے لیے لڑے گی ،میاں نواز شریف خود آزادکشمیر کے لیے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرنا چاہتے تھے مگر صحت نے اجازت نہ دی ،انتخابی منشور کا اعلان آئندہ چند دنوں میں کر دیا جائیگا انتخابی ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں گے میاں نواز شریف آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہی حاصل کررہے ہیں ہماری خواہش ہے کہ وہ عید کے بعد آزادکشمیر کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں وہ سنٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر ممبر اسمبلی بیرسٹر افتخار گیلانی ،ضلعی صدر ن لیگ ڈاکٹر عارف ،ڈاکٹر مصطفی بشیر و دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ صاف ،ستھری اور دیانت داری قیادت کی حامل سیاسی جماعتوں سے اتحاد ہو سکتا ہے جس سے آزادکشمیر کے اندر ہم گورننس کو بہتر کر سکیں ایسا اتحاد کریں گے جس کا فائدہ آزادکشمیر کے عوام کو ہو آزادکشمیر اسمبلی کے اندر اور باہر والی جماعتیں جو اچھی ساکھ کی حامل ہو نگی ن لیگ ان کے ساتھ اتحاد کے لیے تیار ہے پارٹی ٹکٹوں کا فیصلہ میرٹ پر کرینگے موسمی پرندوں کو ہم نے نہیں لیا یہ پہلے ہمارے پاس تھے بجٹ کے دوران حکمت عملی کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کرینگے کونسل کے جن ممبران نے ابھی تک حلف بھی نہیں اٹھایا وہ کیسے منصوبہ جات کا اعلان کررہے ہیں انہیں حلف نہیں اٹھانے دینگے نہ ہی اس الیکشن کو چلنے دینگے جس نے آزادکشمیر کی سیاست پر دھبہ لگایا پچھلی تاریخوں میں آرڈرز جاری کرنے والے جان لیں کہ کسی کو نہیں بخشیں گے جس نے غیر قانونی کام کیا ہو ،اگر اللہ نے موقع دیا تو پھر تمام تقرریوں کا ازسر نو جائزہ لیا جائیگا ،انہوں نے کہ کہ لینٹ آفیسران آزاد حکومت کے ماتحت ہیں یہ آزادکشمیر کے ملازم ہوتے ہیں جن کی اے سی آر پر وزیراعظم آزادکشمیر کے دستحط ہوتے ہیں ہم آزادحکومت کی اتھارٹی مجروح کرنے نہیں دینگے مگر کسی کو سیاسی مقاصد کے لیے اسلام آباد اور مظفرآباد کے تعلقات خراب نہیں کر نے دینگے وزیراعظم اب بہانے تلاش کررہے ہیں کہ کل جب وہ بری طرح سے ہاریں گے تو کیا کیا الزام لگائیں گے حکومت سیاسی بنیادوں پر جھوٹی کاروائیاں کرنا چاہتی تھی کچھ آفیسران پر حکومت دباو ڈال رہی ہے کہ وہ پچھلی تاریخوں میں یہ تقرریاں اور تبادلے کریں میری ان آفیسران سے گزارش ہے کہ وہ حکومت کے غیر قانونی احکامات پر عمل درآمد نہ کریں جو حکومت کے غیر قانونی احکامات پر عمل درآمد کرے گا وہ بھگتے گا انتخابات کے دوران پرامن ماحول قائم رکھنے میں تمام سیاسی قوتیں اپنا بھرپور کردار ادا کریں حکومت پاکستان سے ملنے والا پیسا شفاف بنیادوں پر استعمال ہو گا یہ کوئی مسلم لیگ ن کے اکاونٹ میں نہیں جائیگا انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری وزیراعظم بننے کے لیے پہلے چوہدری ریاض کی منتیں کرتے رہے جب ناکامی ہوئی تو تبدیلی کے لیے چھلانگ لگا دی سردارعتیق ہم سے اتحاد کرنا چاہتے تھے مگر ہم یہ چاہتے تھے کہ یہ ملت کے خلاف ہے کیونکہ عتیق احمد خان مالی طور پر کرپٹ ہیں جس کا ثبوت کونسل الیکشن ہیں بیرسٹر سلطان نے مجاہد اول کی توہین کی ،ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے اور کئی دہائیوں تک چھپن کروڑ روپے کے الزامات لگاتے رہے مگر انہیں بیساکھی بھی انہی کی ملی ۔

مسلم لیگ ن نے ریاست کے اندر اصولوں کی سیاست کی بنیا دڈالی ،جماعتی کارکن اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں اور جماعت کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں اللہ نے موقع دیا تو ریاست کے اندر سے اس ظالمانہ اور غریبوں کے استحصال کرنے والے نظام سے چھٹکارا پائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :