اسلام آباد راولپنڈی میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

بدھ 8 جون 2016 23:05

اسلام آباد ۔ 8 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جون ۔2016ء) جڑواں شہروں اسلام آباد راولپنڈی میں بدھ کی شام ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا اور شہریوں کو گرمی سے ریلیف مل گیا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران محکمہ موسمیات نے ملک کے اکثر علاقوں میں گرم اور خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، فاٹا اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بدھ کی شام کو جڑواں شہروں میں بارش سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور انہوں نے شدید گرمی میں سکون محسوس کیا۔

متعلقہ عنوان :