ماہ مقدس اللہ کا ہم پر انعام ہے،ثمرات سے بھرپور مستفید ہونا چاہیے،شیخ عقیل الرحمن

ہفتہ 11 جون 2016 13:38

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جون ۔2016ء) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے ماہ مقدس اللہ کا ہم پر انعام ہے۔ہمیں اس کے ثمرات سے بھرپور مستفید ہونا چاہیے۔برائیوں اور اللہ کی نافرمانیوں سے باز آنا چاہیے۔اس ماہ میں صاحب ثروت لوگوں کو غرباء کی مالی اعانت کرنی چاہیے تاکہ وہ ماہ صیام بہتر طریقے سے گزار سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں حکومت نے بجلی بندش کا دورانیہ بڑھا دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

سحروافطار کے وقت بجلی بند کردی جاتی ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ماہ رمضان میں بجلی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوی ہوائی ثابت ہوئے ہیں۔مہنگائی میں بھی ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے۔

اشیاء خوردونوش کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں۔حکومت خاموش تماشائی کاکردار ادا کررہی ہے۔غریب عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ماہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے اور بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کرے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ سستے رمضان بازار کا شہر میں مختلف جگہوں پر اہتمام کرے۔