چڑہوئی کے عوامی سمندر میں پیپلز پارٹی کو دفن ہوتے دیکھ رہا ہوں،بیرسٹر سلطان محمود

ہفتہ 11 جون 2016 16:05

چڑھوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جون ۔2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آج چڑہوئی کے اس عوامی سمندر میں پیپلز پارٹی کو دفن ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔مرکز کے بعد پیپلز پارٹی اب ریاست کے ہر حلقہ انتخاب میں بری طرح پیٹ رہی ہے۔عوامی تائید و حمایت سے محروم پیپلز پارٹی جلد قصہ پارینہ بن جائے گئی۔

نون لیگ جس وفاقی حکومت کے سہارے اقتدار میں براجمان ہو نے کے سپنے دیکھ رہی تھی۔آج وہی وفاقی حکومت خود سہاروں کے تلاش میں ہے۔نواز شریف آنے والے الیکشن تک مجھے پاکستان کے وزیر اعظم نظر نہیں آ رہے۔چڑہوئی کا احسان فراموش آمدہ الیکشن میں بُرے طریقے سے شکست فاش سے دوچار ہو گا۔اُس کی شکست آج کے عوامی اجتماع میں صاف نظر آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

سابق ایس ایس پی چوہدری منشی اور چوہدری منیر کی تحریک انصاف میں شمولیت چڑہوئی کے اندر تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ہے۔

ان کے علاوہ جو لوگ آج تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں۔سب کو خوش آمدید کہتا ہوں اور انھیں یقین دلاتا ہوں کہ تحریک انصاف میں اُنھیں باوقار مقام دیا جائے گا۔اُن کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے گا۔چڑہوئی نے ماضی میں ہمیشہ میری عزت رکھی ہے۔اُمید کرتا ہوں کہ اس الیکشن میں بھی چڑوئی کے لوگ تحریک انصاف ہی کو ووٹ دے کر کامیاب کریں گئے۔ان خیالات کا اظہار بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چڑوئی کے مقام پرپی ٹی آئی کشمیر کے زیر اہتمام افطار ڈنر کے موقع پرایک بہت بڑے جلسہ ء سے بطور مہمان خصوصی کے طور پر کیا۔

اس موقع پر افطار ڈنر سے شوکت فرید چوہدری منیر ،چوہدری لیاقت،بیرسٹر عابد،ناظم گجر ،سابق ایس ایس پی چوہدری منشی،نصیر احمد ایڈووکیٹ،روبینہ مالک ،گلریز انصاری،راجہ وقار عامر ،چوہدری شاہداور دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر سابق ایس ایس پی چوہدری منشی ،چوہدری منیر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزیدکہا کہ چڑہوئی کے عوام تبدیلی کے ساتھ اُٹھ کھڑئے ہوئے ہیں۔

اب تبدیلی آ کر ہی رہے گئی۔گزشتہ پانچ سالوں میں چڑہوئی کے اندر مخصوص لوگوں کو نوازا گیا۔جبکہ عوام کی اکثریت تعمیر و ترقی کے فیوض و ثمرات سے محروم رہے۔اقتدار میں آ کر چڑہوئی کے لوگوں کی بلا تخصیس خدمت کریں گئے۔تما م حل طلب مسائل کو ترجیجی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔یہاں کے پڑئے لکھے نوجوانوں کو ملازمتیں دی جائیں گئی۔کھنڈرات کا نقشہ پیش کرتی سٹرکوں کو مرمت کریں گئے۔بجلی لوڈ شیڈنگ کے مسائل سے لوگوں کو نجات دلائیں گئے۔اس لیے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ تحریک کے انصاف کے اُمیدوار کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔