سری نگر: حریت رہنما یاسین ملک گرفتار،علی گیلانی ، میرواعظ نظر بند

کچھ دیر بعد رہنماؤں کو رہا کر دیا ، حریت رہنما بھارتی فوجی کالونی کے خلاف احتجاجی ریلی میں شرکت کرنے جارہے تھے

اتوار 12 جون 2016 15:13

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جون۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے ایک بار پھر حریت رہنماؤں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کردیا۔ یاسین ملک کو گرفتار، سید علی گیلانی اور میرواعظ کو ان کے گھروں میں نظر بند کر نے کے بعد رہا کر دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں فوجی کالونی کے خلاف احتجاج زورپکڑ رہا ہے اور اس سلسلے میں حریت رہنما اس کے خلاف آواز بلند کررہے تھے ریلی کے شرکاء نے اپنے ھاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد کے نعر ے لگا رہے تھے بھارتی فوجی کے خلاف ایک سیمینار ہو نا تھا جس میں حریت رہنماؤں کو بھی شرکت کرنا تھی سیمیینا ر میں شرکت سے روکنے کیلئے بھارتی فوج نے حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور شبیر شاہ سمیت متعد د حریت رہنماؤں کو گرفتار کر لیا تا ہم کچھ دیر بعد بھارتی فوج نے انہیں رہا کر دیا واضح رہے کہ بھارتی فوج رواں ماہ دو دفعہ حریت رہنماؤ ں کو گرفتار کر چکی ہے