آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ٗمحکمہ موسمیات

گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ،راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

جمعہ 17 جون 2016 17:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جون ۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ،راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ترجمان محمد فاروق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ٗ مالاکنڈ، لاہور،راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن ٗ فاٹا ٗاسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہروں لاہور(سٹی48، ائیرپورٹ 29)،جہلم 34، منڈی بہاؤالدین14، راولپنڈی01۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا کے علاقوں میرکھانی 09، دیر، کالام، پارہ چنار 07،لوئردیر،دوروش02 ٗکشمیر کے علاقوں مظفرآباد05۔گلگت بلتستان: ہنزہ،استور03اور گلگت میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔انہوں نے کہاکہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے جبکہ اگلے ہفتے کے دوران بھی ملک میں مزید پری مون سون بارشوں کا امکان ہے ۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: دادو، موہنجوداڑہ، سبی، لاڑکانہ48 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ شہید بے نظیرآباد 47، سکھر46، تربت پڈعیدن اور روہڑی میں 45 اور لاہور میں کم سے کم 20، کراچی 28، اسلام آباد 23،پشاور 26، کوئٹہ 14، گلگت 15، چترال 18او ر ہنزہ میں 12ڈگری رہنے کا امکان ہے ۔