آزاد کشمیر میں 21جولائی کے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائیگی

ہفتہ 18 جون 2016 13:26

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جون ۔2016ء) آزاد کشمیر میں 21جولائی کے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاسلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا ‘کل اتوار کوبھی کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے 41انتخابی حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے سات سو سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ‘ کاغذات کی جانچ پڑتال آئندہ چوبیس گھنٹے بھی جاری رہیگی ۔

کاغذات جمع کرانے والوں میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید ، سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان ،مسلم لیگ (ن )آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حید رخان ، تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :