آزاد کشمیر انتخابات، ناصر ڈار حلقہ ایل اے 30 جموں 1 اور یاسر رشید حلقہ ایل اے 33 جموں 4 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نامزد

پیر 20 جون 2016 15:02

اسلام آباد ۔ 20 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جون۔2016ء) آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے لئے ناصر ڈار کو حلقہ ایل اے 30 جموں 1 اور یاسر رشید کو حلقہ ایل اے 33 جموں 4 سے مسلم لیگ (ن) کا امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے۔ پیر کو جاری بیان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں پارٹی صدر اور چیئرمین پارلیمانی بورڈ وزیراعظم نواز شریف نے ناصر ڈار اور یاسر رشید کی نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پارٹی کارکن اپنے امیدواروں کی بھرپور ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی آزاد کشمیر میں انشاء الله اکثریت سے حکومت بنے گی اور آزاد کشمیر میں خوشحالی، ترقی اور روشنی کے سفر کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ وطن واپسی کے بعد وزیراعظم نواز شریف آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :