مقبوضہ کشمیر ،سکول انتظامیہ نے مسلمان ٹیچر کو حجاب اوڑھنے سے روک دیا

منگل 21 جون 2016 12:58

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جون۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں ایک سکول کی انتظامیہ نے مسلمان ٹیچر کو حجاب نہ اوڑھنے کا حکم جاری کیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے ایک سکول نے مسلمان ٹیچر کو مبینہ طور پر حجاب نہ اوڑھنے کا حکم جاری کیا ہے، جس کی وجہ سے وہاں کی مسلم آبادی میں اشتعال پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

بظاہر مقامی سکول کے اس فیصلے سے ناراض، محبوبہ مفتی کی حکومت نے سکول انتظامیہ کو پیغام بھیجا ہے کہ جموں وکشمیر یورپی ملک فرانس کا حصہ نہیں ہے۔ ایک مقامی سکول کو اس بات کا اختیار کس نے دیا کہ وہ مسلم اکثریت کے علاقے میں ڈریس کوڈ کے حوالے سے اپنے فیصلے نافذ کرے۔ اطلاعات ہیں کہ سکول انتظامیہ کے اس حکم کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے خاتون ٹیچر نے اپنی نوکری سے فوری طور پر استعفیٰ دیدیا ہے جبکہ طلبہ نے کلاسوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے سکول انتظامیہ سے معافی اور ٹیچر کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :