بیرسٹر سلطان سے سردار رزاق ایڈووکیٹ کی ملاقات،سہنسہ میں پی ٹی آئی امیدوار کی انتخابی مہم اپنی نگرانی میں چلانے کی ہدایت

منگل 21 جون 2016 16:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جون ۔2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سہنسہ سے پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی رہنماء سردار رزاق ایڈووکیٹ نے تفصیلی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جس میں انھوں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کوٹلی کے مختلف حلقوں کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر سردار رزاق کے آبائی حلقہ سہنسہ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سردار رزاق ایڈووکیٹ کو ہدایت کی کہ وہ سہنسہ میں پی ٹی آئی کشمیر کے امیدوار کی انتخابی مہم اپنی نگرانی میں چلائیں۔