مقبوضہ کشمیر میں قرآن پاک کی تعلیمات کیلئے جدید موبائل وین متعارف

جمعرات 23 جون 2016 14:30

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جون ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں علما کرام نے جدید موبائل وین متعارف کروا دی جو مختلف ڈیجیٹل فارمیٹ میں گلی گلی قرآن پاک کی تعلیم لوگوں تک پہنچائے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق برکتوں اور رحمتوں والے مہینے میں قرآن مجید کی تعلیم سے لوگوں کو روشناس کروانے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں جدید طریقہ نکالا گیا ہے ۔گلی گلی رواں دواں جدید موبائل وین پر لگی اسکرین پر قرآن پاک کی آیات چلائی جا رہی ہیں ۔ لوگوں کے سوالات کا جواب دینے کے لیے علما کرام بھی وین کے ساتھ موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :