حکومت آزاد کشمیر کی نئے مالی سال میں سیاحت کے جاری 10منصوبوں کیلئے 160 روپے مختص کرنے کی تجویز

جمعہ 24 جون 2016 18:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبرنے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ مالی سال 2016-17 ء کے لئے سیاحت سیکٹر کے 10جاریہ منصوبہ جات کو160 ملین روپے مختص کئے جانے کی تجویز ہے۔ وادی نیلم میں سیاحت کی ترقی کے سلسلہ میں ماسٹر پلاننگ کے تحت 385ملین روپے کا ایک منصوبہ برائے منظوری حکومت پاکستان کو ارسال کیا گیا ہے جس کے تحت وادی نیلم میں سیاحوں کی دلچسپی کو قائم رکھنے کے لیے مقامی کھیلوں اور ثقافتی پروگرامز کا انعقاد کئے جانے کے اہداف کے علاوہ قلیل ا لمدتی منصوبہ کے تحت سیاحتی مقامات پر ٹنٹ سروس و دیگر سہولیات کو فراہمی جبکہ طویل المدتی منصوبہ کے تحت وادی نیلم کے بیلاجات اور بر لب دریا پارکس کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔

تاکہ اندرون و بیرون آزاد کشمیر سرمایہ کار سیاحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی جانب راغب ہوسکیں جس سے مقامی آبادی کی معاشی زندگی پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوں گے اور ریاست کی آمدنی میں اضافہ ہوگا- انہوں نے کہا کہ پیر چناسی ‘ بنجوسہ اور شاردہ کے مقام پر سیاحت کو فروغ کی غرض سے ایک نئے منصوبہ کا آغاز کیا جائے گا-رواں سال کے دوران آزاد کشمیر میں سیاحوں کی تعداد میں تقریبا3لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے - جس سے پرائیویٹ سیکٹر میں آزاد کشمیر کے مقامی افرادکو بے پناہ معاشی فوائد حاصل ہوئے ۔

(جاری ہے)

نیز سیاحتی مقامات پر نوجوانوں کو لیز پر رقبہ مہیا کیا جائے گاتاکہ نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم بنایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :