کسی ”ویڈ یو “پر آصف زرداری مجھے پیچھے کھینچے گے نہ پانامہ لیکس پر موقف تبدیل ہوگا ‘چوہدری اعتزاز احسن
مشرف مجھے وزیراعظم بنانے کیلئے تیار تھے میں نے ہی انکار کر دیا ‘حکومت سن لیں کوئی” ویڈ یو“ ہمارے موقف کو تبد یل نہیں کر سکتی پانامہ لیکس پر پارٹی پالیسی ہے ‘ دھر نہ میں بھی (ن) لیگی حکومت اور جمہو ریت کو بچایا ہم کیسے جمہوریت کو ختم کرنا چاہتے ہیں؟ آئندہ الیکشن کمیشن کے ارکان اتنے جانبدار نہیں ہونگے جتنے پچھلے رہے ہیں ‘ ن لیگ کے رہنما?ں کواپنے بیانات پر شرم آنی چاہئے‘ہماری نواز شریف سے ذاتی دشمنی نہیں‘انٹرویو
جمعہ 24 جون 2016 23:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جون ۔2016ء) پیپلز پارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مشرف مجھے وزیراعظم بنانے کیلئے تیار تھے میں نے ہی انکار کر دیا ‘حکومت سن لیں کوئی” ویڈ یو“ ہمارے موقف کو تبد یل نہیں کر سکتی پانامہ لیکس پر پارٹی پالیسی ہے ‘ دھر نہ میں بھی (ن) لیگی حکومت اور جمہو ریت کو بچایا ہم کیسے جمہوریت کو ختم کرنا چاہتے ہیں؟ آئندہ الیکشن کمیشن کے ارکان اتنے جانبدار نہیں ہونگے جتنے پچھلے رہے ہیں۔
جمعہ کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ ن لیگ کے رہنماؤں کواپنے بیانات پر شرم آنی چاہئے‘ہماری نواز شریف سے ذاتی دشمنی نہیں‘وزیراعظم نے خود کہا کہ کوئی بھی کرپٹ آدمی جائیدادوں کو اپنے نام پر نہیں رکھتا۔(جاری ہے)
یہی چیز حسین نواز کے معاملے میں بھی سامنے رکھی جائے۔ہو سکتا ہے کہ یہ جائیداد نواز شریف کی ہو لیکن حسین نواز کا نام آیا ہو اسی طرح مریم نواز تو خود اپنے باپ کے زیر کفالت ہیں اس کے نام پر جائیدادیں کیسے آگئیں؟ یہ سب نواز شریف کا ہے جو انہوں نے اپنے بچوں کے نام کر رکھا ہے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف نے خود کہا کہ وہ پیش ہونگے لیکن ان کی ٹیم کہتی ہے کہ وہ پیش نہیں ہونگے۔مشرف مجھے وزیراعظم بنانے کیلئے تیار تھا لیکن میں نے انکار کیا میں نے ہی اس کو بھگایا۔مجھ پر الزام لگانے والوں کو شرم آنی چاہئے۔ پیپلز پارٹی متحدہ اپوزیشن کی مشاورت سے پالیسی بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ زیر حراست ملزموں کا پہلا ویڈیو آنے کے بعد وزیرداخلہ کو فوری ایکشن لینا چاہئے تھا تاکہ دوبارہ ایسا نہ ہو لیکن انہوں نے کوئی ایکشن نہ لیا۔حکومتی کارندے یہ باتیں پھیلا رہے ہیں کہ اعتزاز احسن کو آصف زرداری پیچھے کھینچ لیں گے۔ میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ ہماری پارٹی کی پالیسی ہے‘ یہی بلاول بھٹو سے لے کر سب رہنماوں کی پالیسی ہے‘ ن لیگ کے رہنما ایسے بیانات دے کر پاناما لیکس سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر میں نے الیکشن میں شکست کا بدلہ لینا ہوتا تو 2014میں ہی لے لیتا جب حکومت مشکلات میں بری طرح پھنسی تھی اس وقت شکست کی چبھن بھی زیادہ تھی لیکن ہم نے اس حکومت کو بچایا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ الیکشن کمیشن کے ارکان اتنے جانبدار نہیں ہونگے جتنے پچھلے تھے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کے اغوا اور امجد صابری کی شہادت نے بہت دکھ دیئے دل خون کے آنسو رو رہا ہے آپریشن سے کراچی والوں کا مورال بلند ہوا تھا لیکن یہ واقعات ان کیلئے تکلیف دہ ہیں ‘ ہمیں ان دہشتگردوں کو شکست دینا ہے ہمیں اپنا مورال بلند رکھنا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.