مظفرآباد میں ایک طرف گرمی کی شدت اور دریائے نیلم اور دریائے جہلم کے بہاؤ میں اضافہ

پیر 27 جون 2016 12:47

مظفرآبا د ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) دارلحکومت مظفرآباد میں ایک طرف گرمی کی شدت جبکہ دوسری جانب دریائے نیلم اور دریائے جہلم کے بہاؤ میں اضافہ آس پا س کے رہائش آبادی کو خطرہ ہے جبکہ آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا خطرہ الگ ضلعی انتظامیہ خاموش تفصیلات کے مطابق ایک طرف آزاد کشمیر بھر مظفرآباد میں گرمی کی شدت جبکہ دوسری طرف عوام گرمی سے بچنے کے لئے دریاؤں کا ررخ کرنے لگی جہاں پہلے ہی سے دریائے نیلم اور دریائے جہلم کی موجوں میں طوفانی اضافہ ہوگیا ہے عوام کی بڑی تعداد گرمی سے بچنے کے لئے ان دریاؤں کا رخ کرنے لگی جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا امکان جس سے نہ نالوں اور دریاؤں میں طغانی آسکتی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ بے بس خاموش تماشی کا نمونہ پیش کرنے لگے جو انسانی زندگی کو ضائع کر سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :