مظفرآباد ‘ ریسکیو15بے تاج بادشاہ بن گیا‘ افسران فیس بک پر مصروف

پیر 27 جون 2016 12:47

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء ) دارلحکومت مظفرآباد کا واحد پولیس ادارہ جو عوامی شکایات کے لئے بنایا گیا ہے ریسکیو15بے تاج بادشاہ بن گیا افسران فیس بک پر مصروف جبکہ عملہ فون اٹھانا کوئی گوارہ نہیں کرتے شہر میں اگر کوئی مشکوک گاڑی کی اطلاع دینی ہو یا ٹریفک جام کی رپورٹ ریسکیو 15فون نہیں اٹھائے گا اہلیان مظفرآباد نے ایس ایس پی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غفلت برتنے والوں کے خلاف کاروائی کریں جبکہ انچارچ ریسکیو 15کو تبدیل کیا جائے جن کی وجہ سے ریسکیو15کے اندر غفلت برتنے لگی ہے تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد کا واحد رابطہ کرنے والا ادارہ ریسکیو 15عوام کے لئے وبال جال بن گئی اگر شہر میں کوئی جرائم ہوتے ہو یا ٹریفک جام ہو یا پھر حادثے کی تفصیل جاننے کے لئے فون کریں تو ریسکیو15بجائے فون اٹھانے کے بند کردیتے ہیں یا اٹھانا بھی گوارہ نہیں کرتے مجبورا اعلیٰ افسرانوں کو فون کرنا پڑتا جس پر ایلیان مظفرآباد نے ایس ایس پی مظفرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غفلت برتنے والوں کے خلاف کاروائی کریں اور ریسکیو15کے انچارچ کو تبدیل کریں ۔

متعلقہ عنوان :