عید پر کشمیری رہنما نظربند، پاکستان کا اظہار تشویش

عیدکے موقع پر میں کشمیری قیادت کو پابند سلاسل کئے جانے پر پاکستان کو سخت تحفظات ہیں، سرتاج عزیز

جمعہ 8 جولائی 2016 12:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے عید پر کشمیری قیادت کو نظر بند کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت کے اس رویے کا نوٹس لے۔انہوں نے زور دیا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے انسانی حقوق کا احترام یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ اس عید الفطر کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ کیونکہ یہ دنیا بھر میں بالخصوص پاکستان ، آزاد جموں و کشمیر اور مقبوضہ وادی سمیت مشرق وسطی ، امریکا اور یورپ میں ایک ہی روز منائی جا رہی ہے۔اور ایسے میں مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت کو پابند سلاسل کئے جانے پر پاکستان کو سخت تحفظات ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :