کراچی میں 12 اور 13جولائی کو موسلادھار بارش کا امکان

پیر 11 جولائی 2016 14:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں 12 اور 13 جولائی کو موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں اتوار کو مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم سڑکوں پر پھسلن کے باعث مختلف مقامات پر موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے ‘ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کراچی سمیت زیریں سندھ میں 12 اور 13جولائی تیز ہواوٴں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :