مقبوضہ کشمیر ، بھارتی سیکیورٹی فورسز کا کپواڑہ کے ہسپتال پر دھا وا

پیر 11 جولائی 2016 14:39

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جولائی۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ظلم و جبر کی تمام حدیں عبور کر دیں ضلع کپواڑہ کے ہسپتال میں گھس کر زخمیوں پر تشدد اورمشینری کو نقصان پہنچایا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز ضلع کپواڑہ کے ہسپتال میں گھس گئیں اور ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا کشمیر میڈیا سروس نے مزید بتایا کہ بھارتی فورسز نے ہسپتال کی مشینری کو بھی نقصان پہنچایا ہے واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے بھارتی فورسز سے جاری جھڑپوں میں 23 افراد شہید جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہیں جبکہ سرینگر میں کرفیو اور حریت راہنما یاسین ملک کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے اور متعدد حریت راہنماوں کو نظر بند کر دیا گیا ۔

ادھر مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں نے بھارتی سیکورٹی فورسز کے مظالم کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کر رہا ہے کشمیریوں کے جذبہ آزادی اور حریت کو دبایا نہیں جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

حریت رہنماؤں نے بھارتی سیکورٹی فورسز کے کشمیریوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 1931ء سے شروع ہونے والی تحریک آج تک اسی جذبہ سے جاری ہے حریت راہنما میرواعظ نے کہا کہ بھارت کا کشمیر میں غیر ریاستی افراد کو بسانے کا منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے بھارت کشمیر میں انتظامی تبدیلیاں کر کے اپنا نظام تسلط قائم رکھنا چاہتا ہے ۔

عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم روکنے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالے جبکہ حریت راہنما شبیر شاہ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کر رہا ہے نام نہاد جمہوری ملک بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :