مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم ٗ پاکستان کا بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج
بھارتی فوج کی جارحیت کسی صورت قبول نہیں ٗ بھارتی حکومت معصوم کشمیریوں کا قتل عام بند کرے ٗ پاکستانی حکام بھارت کشمیریوں کی آواز دبا کر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے ٗسرتاج عزیز بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت دیئے بغیر مسئلہ کشمیر کو ختم نہیں کرسکتا ہے ٗمشیر خارجہ کا انٹرویو
پیر 11 جولائی 2016 22:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی شہادت پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارتی فوج کی جارحیت کسی صورت قبول نہیں ٗ بھارتی حکومت معصوم کشمیریوں کا قتل عام بند کرے ۔پیر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور بربریت کے خلاف پاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے اور اس ضمن میں بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھارتی ہائی کمشنر کو مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کی شہادتوں پر پاکستان کے شدید تحفظات سے آگاہ کیا اور احتجاجی مراسلہ بھی ان کے حوالے کیا۔
اس موقع پر سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ کی جس سے 30 کشمیری شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ برہان وانی سمیت معصوم لوگوں کی شہادت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارتی فوج کی جارحیت کسی صورت قبول نہیں، بھارتی حکومت معصوم کشمیریوں کا قتل عام بند کرے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں پر طاقت کا استعمال ماورائے عدالت قتل کے مترادف ہے، بھارت اس جارحیت میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرے۔
دوسری جانب ایک انٹرویو میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی آواز دبا کر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہےٗ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیئے بغیر مسئلہ کشمیر کو ختم نہیں کرسکتا ہے۔وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی آواز دبا کر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے جب کہ بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت دیئے بغیر مسئلہ کشمیر کو ختم نہیں کرسکتا ہے۔مشیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام دیرینہ مسائل جامع مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔ ایک سوال کے جواب سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور مصالحت کے لیے ہرممکن امداد فراہم کررہا ہے کیونکہ پاکستان اورخطے میں امن کے لیے پرامن افغانستان ضروری ہے۔واضح رہے کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں احتجاجی لہر زور پکڑ گئی ہے جب کہ قابض فوج کی بربریت میں اب تک 30 کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.