محکمہ داخلہ آزادکشمیر نے حالیہ انتخابات کے دوران امن وامان کی کے قیام کیلئے اسلحہ کی نمائش اور لے کر چلنے پر پابندی عائد کر دی

منگل 12 جولائی 2016 16:48

مظفرآ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 جولائی- 2016ء) محکمہ داخلہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر نے آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حالیہ انتخابات کے دوران امن وامان کی صورتحال قائم رکھنے کے لیے عوامی وریاستی مفاد کے پیش نظر چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی ہدایت پر آزادکشمیر کے جملہ اضلاع میں دفعہ 144کے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر طرح کے اسلحہ کو ساتھ لے کر چلنے اور اس کی کسی بھی طرح سے نمائش کرنے پر پابندی عائد کرنے کے لیے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کی جانب سے تحریری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں دفعہ 144کے تحت ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر فوری طور پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کو بہر صورت یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کی صورت میں تحت قانون بلاتاخیر کارروائی عمل میں لائیں۔اگر کسی ضلع میں کسی بھی مقام پر اسلحہ کی نمائش کی رپورٹ ہوئی تو ایسی صورت میں متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر اس کے ذمہ دار ہونگے اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :