حلقہ3سے مسلم لیگی امیدوارکی جیت یقینی عوامی رسمی کارروائی کا انتظار کریں ، آصف مصطفائی

منگل 12 جولائی 2016 16:48

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 جولائی- 2016ء) مسلم لیگ (ن) مظفرآباد کی کامیاب ڈورٹوڈور الیکشن مہم سے حلقہ 3میں بیرسٹر افتخارگیلانی کی پوزیشن مستحکم ہوچکی ہے 21جولائی بیرسٹرافتخارگیلانی کی جیت کادن ہے ذیلی ونگ کی سطح پر بھی ٹائیگر مسلم لیگی کارکنان بھی مسلم لیگ نواز مظفرآباد کیساتھ شانہ بشانہ ہیں حلقہ 3میں مسلم لیگی سینئر وجونیئر کے قدردان ہیں جنہوں نے مسلم لیگی امیدوار کوحلقہ 3سے کامیاب کروانے میں اہم رول اداکررہے ہیں کے بھی قدردان ہیں ۔

ان خیالات کااظہار جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) مظفرآباد آصف مصطفائی نے گزشتہ روزصحافیوں کوالیکشن مہم کے حوالے سے بتایاکہ حلقہ 3میں بیرسٹر کی پوزیشن بہت آگے جارہی ہے مسلم لیگ کے کارکنان سینئر وجونیئر قیادت خصوصی تعاون کررہے ہیں آصف مصطفائی کاکہناتھاکہ کامیابی کا سہراہ بیرسٹرافتخارگیلانی کے گلے میں سجے گا حلقہ تین میں مسلم لیگ نوازکی کامیابی سوفیصد یقینی ہے ۔

(جاری ہے)

اکیس جولائی رسمی کارروائی کادن ہے بیرسٹر افتخار گیلانی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کرداراداکریں گے حلقہ تین کے عوام نے بیرسٹرافتخارگیلانی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے آئے روزشمولیت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ حلقہ تین کی عوام مسلم لیگ نوازکوہی اقتدارمیں دیکھناچاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :