آزاد کشمیر کا الیکشن فوج کی نگرانی میں کروایا جائے،حامد رضا
محمد علی منگل 12 جولائی 2016 20:22
لاہو(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی12 جولائی ۔2016ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کا الیکشن فوج کی نگرانی میں کروایا جائے۔نواز شریف بھارت کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں اس لئے بھارتی میڈیا نواز شریف کی حمایت اور راحیل شریف کی مخالفت کررہا ہے۔آزادانہ اور شفاف الیکشن ہوئے تو ن لیگ کو آزاد کشمیر میں عبرت ناک شکست ہو گی۔
ہمارے وزیر اعظم کو مسئلہ کشمیر سے کو ئی دلچسپی نہیں۔ ن لیگ کی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو سر د خانے میں ڈال رکھا ہے۔آزاد کشمیر کی باشعور عوام ووٹ کی طاقت سے کرپشت کے بت پاش پاش کردے۔پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کی کارکردگی مایوس کن ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کی انتہا کر رکھی ہے۔(جاری ہے)
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور وفاقی وزراء کی آزاد کشمیر میں مداخلت روکی جائے۔
بھارتی جاسوس کل بھوشن کی گرفتاری پر ہمارے حکمرانوں کی خاموشی شرمناک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں کے انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ احتساب کا عمل حکمران خاندان سے شروع ہونا چاہیئے۔طاقتور اور بڑے لوگوں کے بے رحم احتساب کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔ ریاستی اداروں کو سیاست زدہ کرکے تباہ کردیا گیا ہے۔ملک کو دہشتگردی اور لاقانونیت سے پاک کرنے کیلئے بے رحمانہ سرجری کی ضرورت ہے۔حوس زر اور حوس اقتدار نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے۔پاکستان کو افغانستان میں بے دخل کرنے کیلئے بھارت بھاری سرمایہ کاری کررہا ہے۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پاکستان کو ہر طرح کے طاقتور مافیاز سے پاک کرنے کیلئے جر أت مند حکمرانوں کی ضرورت ہے۔سول اداروں کی نالائقی کی وجہ سے پاک فوج کی قربانیاں ضائع ہو رہی ہیں۔ سیاست و اقتدار کو لوٹ مار کا ذریعہ بنانے کی روایت ختم کرنا ہو گی۔ سنی اتحاد کونسل کے 20امیدوار آزاد کشمیر کے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کو ان کی جہلم میں تعیناتی پر مبارک باد
-
یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے عہدے داران کی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے ملاقات
-
جلال پور کندوال نہر سے نکالے جانیوالے (موہگوں ) نالوں کی رکاوٹ بننے والے غریب کسانوں کے مکانات کو ہرگز نہ گرایا جاۓ۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان
-
عالمی فائر فائٹرز ڈے پر ہم اپنے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کرتے، ریسکیو 1122کے تمام سٹاف ہمارے ملک کااہم ترین اثاثہ ہیں ، ڈی ..
-
شہر کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ڈی سی جہلم
-
ضلع جہلم کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا ضلع کچہری کا دورہ، مخلتف دفاتر کی بلڈنگز کی حالت کا مشاہدہ ، عملہ کی زمہ داریوں بارے آگاہی حاصل کی
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.