(ن) لیگ آزاد کشمیر کے انتخابات میں شکست کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ‘ غلام محی الدین دیوان

بدھ 13 جولائی 2016 16:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جولائی ۔2016ء) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ آزاد کشمیر کے انتخابات میں شکست کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے (ن) لیگ کشمیریوں کے خون سے غداری کر کے مودی سے دوستی نبھا رہی ہے کشمیریوں کے قتل عام پر حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں بھارت ہٹ دھرمی چھوڑ کر کشمیر کے مسئلے کو حل کرے اور کشمیریوں کا قتل عام بھی فوری بند کرے ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اورمودی کے یاروں کو کشمیر کے عوام بری طرح مسترد کریں گے ، کشمیر کے باشعور عوام اپنے حق رائے دہی آزادنہ طور پر استعمال کر کے حقیقی نمائندوں کو چنے گے اور جو کہ ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہو گے ، کشمیری عوام کی نظریں تحریک انصاف اور عمران خان پر ہے ،عوام انتخابات میں اپنے ووٹ کے زریعے حکمرانوں کا احتساب کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :