عالمی برادری کشمیر میں بھارتی بربریت کا نوٹس لے۔شبیرشاہ

اقوام متحدہ کشیدہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مبصرین کو کشمیر میں بھیجے،پاکستانی قوم نے ہمیشہ کشمیر کا ساتھ دیا ،وزیراعظم پاکستان مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے لائیں۔حریت رہنماء کا مطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 13 جولائی 2016 18:15

عالمی برادری کشمیر میں بھارتی بربریت کا نوٹس لے۔شبیرشاہ

سری نگر(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جولائی 2016ء) :مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماء شبیر شاہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا نوٹس لیا جائے،وزیراعظم پاکستان سے اپیل ہے کہ مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے لائیں،پاکستانی قوم نے ہمیشہ کشمیر کا ساتھ دیا ۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت کشمیر کے حالات بہت خراب ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ، تشدداور آنسو گیس کی شیلنگ کے باعث متعدد کشمیری بینائی سے محروم اور دو ہزار سے زائد کشمیری زخمی ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی دنیا میں کہیں بھی مثال نہیں ملتی۔شبیر شاہ نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کشیدہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مبصرین کو کشمیر میں بھیجے۔