مقبوضہ کشمیر:حریت کانفرنس کاآرمی چیف پاکستان کے بیان پر اطمینان کا اظہار

جنرل راحیل شریف کے بیان سے حوصلہ ملا ہے،پاکستان مسئلہ کشمیر کو آگے لے کر چلے گا،اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا دوغلی پالیسی پر چل رہی ہے۔ترجمان حریت کانفرنس عبدالحمید لون

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 13 جولائی 2016 18:15

مقبوضہ کشمیر:حریت کانفرنس کاآرمی چیف پاکستان کے بیان پر اطمینان کا ..

سری نگر(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جولائی 2016ء) :مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ آرمی چیف پاکستان کے کشمیری عوام کے حق میں بیان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کیبیان سے حوصلہ ملا ہے،پُرامید ہیں کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو آگے لے کر چلے گا،اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا دوغلی پالیسی پر چل رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کروائے۔انہوں نے کہا کہ صرف پاکستان ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔پاکستانی عوام نے ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف آرمی چیف پاکستان کے بیان سے مئطمن ہیں۔ جنرل راحیل شریف کے بیان سے حوصلہ ملا ہے،پُرامید ہیں کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو آگے لے کر چلے گا۔