راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش ہو گی‘ محکمہ موسمیات

جمعرات 14 جولائی 2016 20:51

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جولائی ۔2016ء) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش ہو گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب (ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)، قلات اور مکران ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب (ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ24گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، مالاکنڈ، قلات، میرپورخاص ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں جہلم48، راولپنڈی (چکلالہ36،شمس آباد17، بوکرہ07)، اسلام آباد (گولڑہ26، زیروپوائنٹ23، سیدپور21، بوکرہ07)، چکوال11، منگلہ08، لاہور06، کامرہ02، گوجرانوالہ اور مری01، سندھ میں چھاچھرو 22، کشمیر میں کوٹلی21، مظفر آباد05، خیبرپختونخوا میں مالم جبہ07، میرکھانی06، بالاکوٹ02، گلگت بلتستان میں گلگت 07، سکردو01 جبکہ بلوچستان میں خضدار مقدار 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین، دادو 45، پنجگور، سکھر، سبی اورروہڑی 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :