ساہیوال،حرمین شریفین میں دہشت گردی،سعودی عرب میں بم دھماکوں اورکشمیر میں بھارتی فوج کے قتل عام یوم احتجاج منایاگیا

جمعہ 15 جولائی 2016 19:46

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جولائی ۔2016ء) حرمین شریفین میں دہشت گردی اورسعودی عرب کے دیگرشہروں میں بم دھماکوں اورکشمیر میں بھارتی فوج کے قتل عام پر جمعیت علماء اسلام کی اپیل پرضلع ساہیوال میں یوم احتجاج منایاگیا۔

(جاری ہے)

جے یوآئی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حافظ حبیب اللہ چیمہ،چوہدری ضیاء الحق،مولاناعبدالحمیدتونسوی،پیرجی عزیزالرحمان،مولاناظہوراحمد،حافظ حبیب اللہ گجر،مفتی ذکاء اللہ،قاری عبدالجبار،قاری بشیراحمد،مولانامحمداسمعیل،قاری نیازاحمدرشیدی،مولاناسہیل بٹ،مولاناکلیم اللہ رشیدی،مولانا حبیب اللہ اور مولانا عزیز اللہ سمیت ایک سو سے زائد علماء کرام نے حرمین شریفین پر ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالم اسلام کے خلاف سازش قرار دیا اور واضح کیا کہ مسلمان حرمین شریفین کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں قربان کر دیں گے۔